پاک بحریہ، اٹلی کی شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں

Jun 20, 2025 | 23:00:PM
پاک بحریہ، اٹلی کی شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) اطالوی بحریہ کے جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیاکی پاک بحریہ کے  ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق، جس میں  پاک بحریہ کے  بحری جہاز اور ائیر کرافٹ بھی شریک تھے۔

مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کی آپریشنل استعداد اور باہمی تعاون میں اضافہ کرنا تھا، مشترکہ مشق دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے عزم کی مظہر ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں اطالوی بحریہ کا کیرئیر اسٹرائیک گروپ بھی پاکستان کے دورے پر آیا تھا، اطالوی بحریہ کے جہازوں کی پاکستان باقاعدگی سے آمد دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے بحری تعاون کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کااسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ ، 39 میزائل داغ دیئے