راولپنڈی میں قبر سے بزرگ کی میت غائب

Jun 20, 2025 | 12:16:PM
راولپنڈی میں قبر سے بزرگ کی میت غائب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقامی قبرستان سے 60 سالہ بزرگ کی میت غائب ہو گئی۔

 پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع علاقے چنگا میرا میں کامران نامی شہری نے ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دی کہ اس کے سسر محمد اشفاق تین ماہ قبل انتقال کر گئے تھے، صبح جب قبرستان گیا تو دیکھا سسر کی قبر کھلی ہے اور قبر میں سسر کی میت بھی موجود نہیں۔

 ایس پی صدر نبیل کھوکھر کے مطابق قبر سے تقریباً ایک میٹر کے فاصلے پر تازہ مٹی پائی گئی، کسی نے میت کو قبر سے نکال کر تقریباً 100 میٹر دور کسی اور جگہ منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس غیر معمولی واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔