عمران خان سچ بول دیں تو اڈیالا جیل ہوں، فیصل کریم کنڈی 

Jun 20, 2022 | 21:26:PM
عمران خان، فیصل کریم کنڈی،اڈیالا جیل، جھوٹا،24 نیوز
کیپشن: فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ عمران خان، فیصل کریم کنڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ مالم جبہ، بی آرٹی، بلین ٹری منصوبہ میں کرپشن ایک حقیقت ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ نیب کے صندوق میں عمران خان کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو کے خلاف نیب میں کوئی ریفرنس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کب ہوگا؟ حتمی تاریخ کا اعلان ہوگیا

انہوں نے عندیہ دیا کہ عمران خان جس دن سچ بولیں گے، اس دن اڈیالا جیل میں ہوں گے۔