دُوہری سرکاری ملازمت کرنیوالے سرکاری افسر عمران خان سیال عہدے سے معطل

Jul 20, 2026 | 22:48:PM
دُوہری سرکاری ملازمت کرنیوالے سرکاری افسر عمران خان سیال عہدے سے معطل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ بلدیات اور محکمہ تعلیم میں بیک وقت ملازمت کرنے والے محکمہ بلدیات کے افسر عمران خان سیال کو عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے ۔

عمران خان  سیال کے بیک وقت دو سرکاری تنخواہوں کے بئنک اکائونٹ نکلے ، عمران خان سیال محکمہ بلدیات میں بھی دو اہم عہدوں پر براجمان رہے  ہیں، عمران خان سیال ٹائون افسر، ٹائون کمیٹی ،باڑہ ضلع لاڑکانہ میں تعینات تھے۔

چیف میونسپل افسر میونسپل کمیٹی پیر جو گوٹھ کنگری کا اضافی چارج  بھی عمران خان سیال کےسپرد تھا ، عمران سیال دونوں عہدے کھو بیٹھے ہیں۔

محکمہ بلدیات سندھ نے عمران خان سیال کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، عمران خان سیال کو محکمہ بلدیات میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جوڈیشل کمیشن نے4ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی