خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب25ارکان نے حلف اٹھالیا

Jul 20, 2025 | 19:09:PM
خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب25ارکان نے حلف اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)خیبرپختونخوا اسمبلی  کی خواتین ، غیر مسلم مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا،گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حلف لیا۔

مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاوس پشاور  میں ہوئی،پشاور ہائیکورٹ نے حلف برداری کیلئے گورنر خیبرپختونخوا کو نامزد کیا،الیکشن کمیشن نے پشاورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،خیبرپختونخوا اسمبلی  میں مخصوص نشستوں کی حلف برداری نہیں ہوسکی تھی۔

خیبرپختونخوااسمبلی کی 25 مخصوص نشستوں پر ارکان نے حلف اٹھا لیا،مخصوص نشستوں پر 21 خواتین اور چار اقلیتی ممبران سے حلف لیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشست کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی 7خواتین، اقلیت پر ایک رکن اسمبلی نے حلف اٹھایا، ن لیگ کی خواتین نشستوں پر فرح خان، آمنہ سردار، فائزہ ملک اور شازیہ جدون نے حلف اٹھایا۔افشا حسین، جمیلہ پراچہ، سونیا حسین اور سریش کمار نے اقلیتی نشست پر حلف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خطرناک بیماری کا شکار ہو گئے

 جے یوآئی کی 7خواتین، اقلیت کے 2ارکان نے حلف اٹھایا۔جے یوآئی کی بلقیس، ستارہ آفرین، ایمن جلیل، مدیحہ گل، رابعہ شاہین، نیلوفر بیگم اور ناہید نور نے حلف اٹھایا، اقلیت کی نشست پر جے یو آئی کے عسکر پرویز اور گرپال سنگھ نے حلف اٹھایا۔

پیپلزپارٹی کی 4 خواتین، اقلیت کی نشست پر ایک رکن نے حلف اٹھایا، پی پی سے شازیہ طہماس، ساجدہ تبسم، مہر سلطانہ، آسبر جان جدون، فرزانہ شیرین نے حلف اٹھایا، پیپلز پارٹی سے اقلیت کی نشست پر بہاری لعل نے حلف اٹھایا۔

اے این پی کی 2 خواتین خدیجہ بی بی، شاہدہ وحید نے مخصوص نشست پر حلف اٹھایا، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی نادیہ شیر نے خواتین کی مخصوص نشست پرحلف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا ٹی 20میچ؛ پاکستان نے بنگلہ دیش کو آسان ہدف دیدیا