راول ڈیم کے سیپل ویز کل صبح دوبارہ کھولے جائیں گے  

Jul 20, 2025 | 18:28:PM
راول ڈیم کے سیپل ویز کل صبح دوبارہ کھولے جائیں گے  
کیپشن: راول ڈیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)حفاظتی اقدامات کے طور پر راول ڈیم کے سیپل ویز کل صبح 6 بجے دوبارہ کھولے جائیں گے ۔

سیپل ویز کے کھلے رہنے کا دورانیہ تقریباً 5 گھنٹے ہے،تاکہ بالائی علاقوں میں بارش کی صورت میں ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھائی جا سکے۔

این ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈیم کے قریبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد واٹر فرنٹ سے دور رہیں،عوام غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں،ماہی گیروں اور کشتی رانی کرنے والوں کو اس دوران پانی سے دور رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔

این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھیں،  ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہدایات پر عمل کریں،ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچنے کیلئے اپنے املاک اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا آج خواتین اور غیر مسلم مخصوص نشستوں پراراکین سے حلف لیں گے