اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیاگیا۔
ڈیوٹی روسٹر قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے جاری کیاہے جس کے مطابق21 سے 25 جولائی تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے 7 سنگل بنچز اور 1 ڈویژن بنچ دستیاب ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں کی پرنٹنگ اور ڈلیوری سرکاری ڈاک خانے کے سپرد کرنے کا فیصلہ
ڈیوٹی روسٹرکے مطابق جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق چھٹی پر ہونگے،ڈویژن بنچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہو گا۔
روسٹرکے مطابق چیف جسٹس کی ہدایت پر اسپیشل ڈویژن بنچ یا لارجر بنچ تشکیل دیا جا سکے گا۔