پولیس اہلکار ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کامذاق اڑانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد)ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اورپولیس اہلکار ٹریفک پولیس کے کریک ڈاؤن کا مذاق اڑانے لگے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ کی خلاف ورزی پرپولیس اہلکاروں کو کینال روڈ پر روکا گیااورٹریفک انسپکٹر نے چالان کے لیے جب شناختی کارڈ مانگا تو پولیس اہلکار موٹرسائیکل چھوڑ کر ہی فرار ہوگئے۔
ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق دونوں پولیس اہلکار شادمان تھانے میں تعینات ہیں،پولیس اہلکار شعیب اور اس کے ساتھی سے جب شناختی کارڈ طلب کیا گیا تووہ ٹال مٹول کرنے لگے اور موٹرسائیکل چھوڑ کر چل دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں کی پرنٹنگ اور ڈلیوری سرکاری ڈاک خانے کے سپرد کرنے کا فیصلہ
پولیس اہلکاروں کی موٹرسائیکل کی پچھلی نمبر پلیٹ بھی ٹوٹی ہوئی ہے اورٹریفک وارڈن پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی افسران کی اجازت کے بعد کریں گے۔