بھارت میں خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر سیلابی ریلہ زائر کو بہا لے گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں سیلابی ریلہ اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر آئے زائر کو بہا لے گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر اجمیر میں شدید بارشیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں جس کے سبب پانی سیلابی ریلوں کی شکل اختیار کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کا سیلابی ریلہ اجمیر میں قائم خواجہ غریب نواز درگاہ کے اطراف میں بھی دیکھنے میں آیا جو اپنے ساتھ سب کچھ بہا لے گیا۔
ریلے کی زد میں درگاہ میں آنے والے زائرین بھی آئے جنہیں قریب موجود دکانداروں نے بچانے کی کوشش کی۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں زائر کو بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے بھارت کی مختلف ریاستوں میں مون سون کی وجہ سے بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔
بجلی گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں اور مختلف حادثات میں کئی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی جارہی ہے