’’سردار جی تھری‘‘ کی تاریخی کامیابی پر ہانیہ عامر کا جشن،تصاویربھی شیئرکردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی بھارتی پنجابی فلم ’’سردار جی تھری‘‘ کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی کو بھرپور انداز میں منایا۔
27 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونےوالی یہ فلم اب تک پاکستان میں 31 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے،فلم نے 31 کروڑ روپے کا بزنس کر کے بھارتی پنجابی فلم ’’کیری آن جٹا تھری‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اورپاکستان میں ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ بیرونِ ملک یہ فلم اب تک 60 لاکھ امریکی ڈالرز کما چکی ہے۔
پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کے معروف اداکار فش وینکٹ چل بسے
شیئر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر غباروں اور گلدستوں کے ساتھ کیمرے کے سامنے پوز دیتی ہوئی نظر آئیں،اداکارہ نے ان تصاویر کے کیپشن میں صرف ایک لفظ لکھا کہ’ ’پن‘‘۔