پاکستان اور بنگلہ دیش میں آج پہلا ٹی ٹونٹی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
میچ شام پانچ بجے شروع ہوگا ، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے جیت کے متضاد دعوے کئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ڈھاکا کے ہوٹل میں دونوں کپتانوں کی موجودگی میں کی گئی۔
اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بنگلا دیش ہوم گراؤنڈ اور اپنی کنڈیشنز میں اچھی ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا ک چیلنجز کے بارے میں علم ہے اور ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
مزید پڑھیں:انگلینڈ میں ٹیکسی ڈرائیور سابق پاکستانی کرکٹر کے بیٹے نے تاریخ رقم کر دی