انگلینڈ میں ٹیکسی ڈرائیور سابق پاکستانی کرکٹر کے بیٹے نے تاریخ رقم کر دی

Jul 20, 2025 | 08:02:AM
انگلینڈ میں ٹیکسی ڈرائیور سابق پاکستانی کرکٹر کے بیٹے نے تاریخ رقم کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انگلینڈ میں ٹیکسی چلانے والے سابق پاکستانی کرکٹر نعیم احمد کے بیٹے نے انگلینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔

17 سالہ آف اسپنر فرحان احمد (انگلش ٹیسٹ اسپنر ریحان احمد کے چھوٹے بھائی) نے ٹرینٹ برج میں کارنامہ سر انجام دیا۔

فرحان نے ویٹیلٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی میں ناٹنگھم شائر کی جانب سے پہلی ٹی ٹونٹی ہیٹرک کرنیوالے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے 25 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فرحان احمد کی شاندار بولنگ کی بدولت لنکا شائر محض 126 رنز بنا سکی اور ٹانگھم شائر نے مطلوبہ ہدف 16 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

واضح رہے گزشتہ سیزن میں وہ ایک فرسٹ کلاس میچ میں 10 وکٹیں لے کر برطانیہ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے تھے۔

اس کے علاوہ 16 برس کی عمر میں ناتٹگھم شائر کی جانب سے ڈیبیو کر کے کلب کی تاریخ کے سب سے کم عمر فرسٹ کلاس کھلاڑی بھی ہیں۔