جرائم پیشہ عناصر سے روابط اورڈیوٹی سے غیر حاضری پر 24 پولیس اہلکار نوکری سے برخاست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈی پی اور سیالکوٹ نےجرائم پیشہ عناصر سے روابط اورڈیوٹی سے غیر حاضری پر 24 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا۔محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر 51 اہلکاروں کو سروس ضبطی، سنشور، کٹوتیاں کی گئیں ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او فیصل شہزاد کی زیر نگرانی اردل روم 51 اہلکاروں کو محکمانہ سزائیں سنائیں گئیں۔جرائم پیشہ عناصر سے روابط پر 23 اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا، جبکہ اسپیشل ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 1 اہلکار فارغ کر دیا گیا۔برطرف اہلکاروں میں 3 سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئی، 1 ہیڈ کانسٹیبل اور 17 کانسٹیبل شامل ہیں۔محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر 51 اہلکاروں کو سروس ضبطی، سنشور، کٹوتیاں کی گئیں ہیں۔
ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ پولیس میں کرپشن یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.صرف دیانتدار اور خدمت گزار اہلکار فورس کا حصہ رہیں گے –محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا منصفانہ اور مؤثر نظام موجود ہے – پولیس کو شفاف اور عوام دوست ادارہ بنایا جا رہا ہے –
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شاہین اور بنگلہ دیشی ٹائیگرز کل آمنے سامنے،کتنے بجے میچ شروع ہوگا۔۔جانئے