میلے میں جھولا جھولتے 14 بچیاں جھولا ٹوٹنےسےزخمی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )جھولا گرنے کے واقعے میں سرکاری سکول کے 14 طلبا زخمی ہوگئے، جن میں 13 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا کے ایک گاؤں میں لگنے والے میلے کے دوران جھولا جھولتے بچوں کی خوشی اس وقت کافور ہو گئی جب اچانک خوفناک حادثہ ہو گیا اور جھولا زمین پر گر گی۔ یہ ایک برے سائز کا جھولا تھا جو اچانک ٹوٹ کر زمین پر آگرا۔
اس واقعے میں سرکاری سکول میں زیر تعلیم 13 بچیاں زخمی ہو گئیں اور ایک بچہ بھی زخمی ہو گیا۔
ضلع کلکٹر نیہا مینا کے مطابق یہ حادثہ پیر کو جھابوا میں منعقد ہونے والے ’’مہاراج نو میلو‘‘ کے دوران پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ میلے میں نصب کیا گیا ’’ڈریگن سوئنگ‘‘ جھولا چلتے چلتے اچانک ٹوٹ گیا اور نیچے آ گرا۔ جھولے پر سوار تمام بچے گورنمنٹ سکول آف ایکسیلینس کے طالب علم تھے۔
حادثے کے بعد زخمی بچوں کو جھابوا ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کع ضروری طبی امداد دی۔
یہ بھی پڑھیں ؛ اگر گیٹ بند تھے تو اتنے لوگ کیسے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، صدر گل پلازہ کا مؤقف
دو طالبات کو شدید نوعیت کی چوٹوں کے سبب ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھاجا رہاہے۔ اگر ضرورت پڑی تو دونوں طالبات کو آئی سی یو میں منتقل کیا جائے گا۔
عینی شاہدین کے مطابق جھولا تیزی سے نیچے کی جانب آ رہا تھا کہ اچانک اس کا توازن بگڑا اور وہ بچوں سمیت گر گیا۔ جس وقت جھولا گرا اس وقت کئی لوگ اس جھولے کی ویڈیو گرافی بھی کر رہے تھے۔ زخمیوں کے ہسپتال پہنچنے سے پہلے اس حادثہ کی ویڈیو سوشل میدیا پر آ گئی اور وائرل ہو گئی۔
یہ واقعہ ایک بار پھر عوامی مقامات پر لگے جھولوں اور تفریحی انتظامات کی حفاظتی جانچ پر سوالیہ نشان بن گیا ہے، جہاں معمولی لاپرواہی بھی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ لاہور میں منکی پاکس کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق