اگر گیٹ بند تھے تو اتنے لوگ کیسے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، صدر گل پلازہ کا مؤقف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے درجنوں انسانوں کے جاں بحق ہو جانے کے سانحہ کے متعلق ایک بات یہ سامنے آئی کہ عمارت سے باہر نکلنے کا راستہ محدود تھا اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھے۔ اس حوالے سے گل پلازہ کے دوکانداروں کے صدر تنویر پاستا نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر پلازہ کے گیٹ بند تھے تو اتنے سارے لوگ کیسے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، انہوں نے کہا، گل پلازہ کے مجموعی طور پر 16 داخلی اور خارجی راستے ہیں اور عقب میں ایمرجنسی ایگزٹ پر ریمپ ہے۔
تنویر پاستا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی کے آگے ہاتھ پھیلایا ہے اور نہ پھیلائیں گے، سندھ حکومت نے وعدہ پورا کر دیا ہے اور فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق سے بھی ہم اپیل کرتے ہیں، چھوٹا دکاندار کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گا۔ بھیک نہیں مانگیں گے اپنا حق عزت سے لیں گے، بہت جلد پلازہ کو دوبارہ کھڑا کریں گے۔
صدر گل پلازہ نے کہا، کسی بھی فیملی کو مطمئن نہیں کر سکتے، جس کا پیارا چلا گیا وہ واپس نہیں آسکتا لیکن مالی معاونت کر سکتے ہیں، پیسے کسی بہن بیٹی کے کام آجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن لیڈرز کے نوٹیفیکیشن خوش آئند، بانی سے ملاقاتیں ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، بیرسٹر گوہر