ایک اور بھارتی کرکٹر کی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی

Jan 20, 2023 | 14:12:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ایک اور کرکٹر کی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹھی  کی بھارتی کرکٹر کے ایل راہو ل کی شادی کی تقریبات کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، تقریبات 21 سے 23 جنوری تک جاری رہیں گی۔

بھارت میں ایک اور کرکٹر بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے جارہا ہے، گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے  دوستی میں رہنے والا  جوڑا چند روز میں باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا، جس کیلئے تیاریاں تقریباً مکمل ہوگئی ہیں۔

 اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہول کی شادی کی تقریب ممبئی کے شہر کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹھی کے گھر جہاںاں میں منعقد کی جارہی ہیں  جس کیلئے گھر کو خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔سنیل شیٹھی نے شادی کے مقام کا فیصلہ اپنی بیٹی اتھیا شیٹی کی خواہش اور ہونے والے داماد کے ایل راہول کی فرمائش پر کیا۔

شادی کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سبھی مہمانوں کو ریڈیسن ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا، کمروں کی بکنگ کے ساتھ ساتھ مہمانوں کے کھانے کیلئے شاندار مینیو کا انتظام بھی کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر فنکاروں کے جھگڑے پر معروف اداکارہ کا ردعمل

اتھیا اور کے ایل راہول کی شادی میں شوبز انڈسٹری اور کرکٹ سے تعلق رکھنے والے  کئی قریبی دوست اور مشہور شخصیات شرکت کررہی ہیں،اداکارہ اور کرکٹر کی شادی کے ایک یا دو ماہ بعد ایک بڑا استقبالیہ بھی دیا جائے گا، جہاں بالی ووڈ، کرکٹ اور صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔