پیپلز پارٹی کل ساہیوال اور لاڑکانہ سے ٹریکٹر ٹرالی مارچ کا آغاز کریگی

Jan 20, 2022 | 18:42:PM
ٹریکٹر ،ٹرالی ،مارچ
کیپشن: ٹریکٹر ٹرالی مارچ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کل 21 جنوری بعد نماز جمعہ سے ڈویژنل سطح پر ملک بھر کے کاشت کاروں سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹریکٹر ٹرالی مارچ کا آغاز ہورہا ہے، کل لاڑکانہ اور ساہیوال ڈویژن میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ ہوں گے جبکہ ملک بھر کے تمام ڈویژنز میں 24 جنوری کو ٹریکٹر ٹرالی مارچ کا انعقاد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، رکن پنجاب اسمبلی اور پی پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کے ہمراہ ساہیوال ڈویژن کے شہر اوکاڑہ میں کل21 جنوری بعد نماز جمعہ جہاز چوک بے نظیر ایونیو سے اوکاڑہ پریس کلب تک ٹریکٹر ٹرالی مارچ کی قیادت کریں گے۔ادھر سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو، رکن قومی اسمبلی اور پی پی پی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر خورشید جونیجو ودیگر کل 21 جنوری بعد نماز جمعہ لاڑکانہ ڈویژن کی مختلف تحصیلوں سے لاڑکانہ بائے پاس کے قریب واقع مری چوک پر جمع ہونے والی ٹریکٹر ٹرالی ریلیوں کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی:4 سالہ حسبان کی لاش ندی سےبرآمد۔۔لوگوں میں شدید غم و غصہ