پی ڈی ایم نے چیف الیکشن کمشنر  کوچارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا

Jan 20, 2021 | 15:51:PM
پی ڈی ایم نے چیف الیکشن کمشنر  کوچارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کو فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے 4 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احسن اقبال، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سینیٹر عثمان کاکڑ اور کامران مرتضی پر مشتمل پی ڈی ایم کے وفد نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو اپوزیشن کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، آفتاب شیرپاؤ، محمود اچکزئی اور دیگر کے دستخط تھے۔اپوزیشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا گیا  کہ پی ٹی آئی تحریری طور پر فارن فنڈنگ کا اعتراف کرچکی فی الفور فیصلہ جاری کیا جائے۔ مدعی مقدمہ کو 23 خفیہ اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کو ان کیمرہ کی بجائے اوپن رکھا جائے۔ مدعی مقدمہ اکبر ایس بابر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔مدعی کو کچھ ہوا تو عمران خان اور الیکشن کمیشن ذمہ دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے گزشتہ روز اسلام آباد ہی میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔