وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم، درخواست دینے والوں کیلیے خوشخبری!

Feb 20, 2026 | 19:50:PM
وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم، درخواست دینے والوں کیلیے خوشخبری!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں درخواست دینے والے کیلیے اہم خبر آگئی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین نیاز احمد اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس کی تقسیم کا عمل اب مکمل طور پر جاری ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی نے درخواست دینے والوں کو پیغام دیا کہ ان کی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپس پہنچا دیے گئے ہیں، وہ اپنی یونیورسٹی کا دورہ کریں، متعلقہ فوکل پرسن کو ضروری دستاویزات جمع کروائیں اور اپنا لیپ ٹاپ حاصل کریں۔

نیاز احمد اختر نے کہا کہ اپنے تعلیمی تجربے کو مزید بہتر بنانے کیلیے تیار ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :  حکومت نے نشتر ٹو کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کنسٹیچوئنٹ ہسپتال نوٹیفائی کر دیا