حکومت نے نشتر ٹو کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کنسٹیچوئنٹ ہسپتال نوٹیفائی کر دیا

Feb 20, 2026 | 19:45:PM
حکومت نے نشتر ٹو کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کنسٹیچوئنٹ ہسپتال نوٹیفائی کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گوہر شیخ) پنجاب حکومت نے نشتر ٹو کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کنسٹیچوئنٹ ہسپتال نوٹیفائی کر دیا۔

 سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نشتر ٹو کو ٹرشری کیئر ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا،نشتر ٹو اب نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام کام کرے گا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق نشتر ٹو کو یونیورسٹی کا باقاعدہ حصہ قرار دے دیا گیا،نشتر ٹو میں طبی سہولیات اور تدریسی نظام مزید بہتر ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔

 انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نشتر ٹو میں میڈیکل ایجوکیشن اور مریضوں کے علاج معالجے میں بھی بہتری آئے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  2025 میں ابوظبی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی