رمضان المبارک کےد وسرے روز مرغی مزید مہنگی 

Feb 20, 2026 | 12:38:PM
 رمضان المبارک کےد وسرے روز مرغی مزید مہنگی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار)رمضان المبارک کےد وسرے روز مرغی مزید مہنگی ہوگئی۔
 مرغی کا گوشت سرکاری قیمت کے مقابلے میں  35 روپےمہنگافروخت ہورہاہے جبکہ زندہ مرغی 14 روپے کلو اضافے کے ساتھ بیچی جارہی ہے۔
 مرغی کاگوشت سرکاری قیمت525 کے بجائے 560 روپے کلومیں فروخت کیا جارہاہے۔ 
مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 525روپے اورزندہ مرغی کی سرکاری قیمت 346روپے فی کلومقرر ہے لیکن مرغی کاگوشت 560روپے کلوتک فروخت کیاجارہاہے جبکہ زندہ مرغی 360روپے کلوتک دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک گاڑیاں گھر پر چارج کریں، سسٹم پاکستان میں متعارف
پولٹری رہنماملک ظریف کاکہناہے کہ سرکاری قیمت پر عمل نہیں کرسکتے ،سرکاری قیمت میں ہمارے منافع کی شرح بہت کم ہوتی ہے ،ہم 18سے20فیصد منافع رکھ کرمرغی فروخت کرتے ہیں ۔