اسلام آباد: 13 ہزار لٹر جعلی دودھ کا محلول تلف

Feb 20, 2026 | 09:30:AM
اسلام آباد: 13 ہزار لٹر جعلی دودھ کا محلول تلف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ تیار کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی میں 13 ہزار لیٹر جعلی دودھ کا محلول برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر لہتراڑ روڈ کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں ملاوٹی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔

کارروائی کے دوران 480 کلو بناسپتی گھی، 50 کلو خشک پاؤڈر اور جعلی دودھ بنانے والی مشینری بھی قبضے میں لے لی گئی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ ملاوٹی دودھ خشک پاؤڈر اور بناسپتی گھی سے تیار کر کے رمضان میں جڑواں شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

مزید پڑھیں:گوگل نےکم قیمت گوگل پکسل 10 اےسمارٹ فون متعارف کروادیا

حکام کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معاونت سے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری ہیں

 اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

فوڈ حکام نے کہا کہ رمضان المبارک میں دودھ اور دہی کی کھپت بڑھنے کے باعث ملاوٹ مافیا سرگرم ہو جاتا ہے۔

 تاہم شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔