امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سےشہباز شریف ،اسحاق ڈار کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔
واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
امریکی وزیرخارجہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج انہوں نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں اسٹریٹجک تعلقات، کریٹیکل منرلز ، ڈیولپمنٹ اور انسداد دہشتگردی کے امور پر بات ہوئی۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ امن منصوبے میں پاکستان کی معاونت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔