امیر بالاج قتل کیس: موبائل فون ڈیٹا اور لوکیشنز کی مدد سے 3 افرادگرفتار

Feb 20, 2024 | 12:31:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ،حملہ آور کے  موبائل فون ڈیٹا اور لوکیشنز کی مدد سے 3 افراد کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشنز، انویسٹی گیشن اورآرگنائزڈ کرائم یونٹ کی 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،امیر بالاج کو گزشتہ اتوار کی شب چوہنگ کی نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا، قتل کیس میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور مظفرحسین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، ملزم نے ایک روز قبل نیا موبائل فون اور سم خریدی تھی جو کراچی کی لطیفاں بی بی کے نام نکلی ہے ۔

لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والے کے مقتول بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ شاہ عالم چوک میں ادا کی گئی جس میں تاجروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کر رکھے تھے، امیر بالاج کو اس کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ شیر افضل مروت کیخلاف تادیبی کارروائی، ہراساں نہ کرنے کا حکم 

دوسری جانب ہلاک حملہ آور مظفر حسین کے ساتھیوں کے فرار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔واقعہ کے فوری بعد 10بجکر 43منٹ پر کالے  رنگ کا ویگو ڈالا ون وے کی خلاف ورزی کرتے ان گیٹ سے باہر نکلا۔کالے ڈالے پر تین سے چار لوگ سورا تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق کالے ڈالے پر لگی نمبر پیلٹ بھی  فیک نکلی۔سیف سٹی کے کیمروں اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈالے کی تلاش جاری ہے۔