139 ممالک میں پاکستان سب سے سستا ملک ہے ،شوکت ترین

Feb 20, 2022 | 14:20:PM
شوکت ترین ، بیان
کیپشن: شوکت ترین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان 139 ممالک میں سب سے کم مہنگا ملک ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہنگائی کے حوالے سے پاکستان کی ریٹنگ پوسٹ کی۔شوکت ترین نے ریٹنگ ایجنسی نمبو کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ۔

شوکت ترین نے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان اب بھی کم مہنگا ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو مزید غربت میں دھکیل دیا،بلاول بھٹو