دو بیلوں کی غضبناک لڑائی :تیسرے  کی دبنگ انٹری۔ ویڈیو وائرل

Feb 20, 2022 | 08:58:AM
دو بیلوں کی لڑائی میں تیسرے کی دبنگ انٹری
کیپشن: دو بیلوں کی لڑائی میں تیسرے کی دبنگ انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک کھیت میں دو سفید بیلوں کی زبردست لڑائی ہو رہی تھی کہ اچانک ایک  سیاہ رنگ کا بیل آتا ہے اور اپنے سینگوں سے دونوں بیلوں کو اڑا کررکھ دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی  ہے جس میں ایک کھیت کے قریب دو بیلوں کو آپس میں سینگ لڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں کسی دیہی علاقے میں دو سفید رنگ کے بیل ایک دوسرے کے سینگوں سے سینگ ٹکرائے لڑائی میں مصروف ہیں کہ اتنے میں ایک تیسرا سیاہ رنگ کا بیل ان کی اس لڑائی میں حائل ہوتا ہے۔

  سیاہ بیل اپنے طاقتور سینگ ان کے سروں کے درمیان ڈال کر ایک بیل کو ہوا میں اچھال دیتا ہے جب کہ دوسرے کو بھی سینگ سے ڈرا کر پیچھے ہٹا دیتا ہے۔

کچھ دیر قبل غضبناک قسم کی لڑائی میں مصروف دونوں سفید بیل سیاہ بیل کی دبنگ آمد اور حرکت سے ڈر جاتے ہیں اور سیدھے بچوں کی طرح اپنی اپنی راہ لیتے ہیں۔اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ساڑھے چار لاکھ کے لگ بھگ لائیکس مل چکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے نئی تصویر شیئر کردی