کوئی اپنی مرضی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا، شاہ محمود قریشی 

Feb 20, 2021 | 18:43:PM
کوئی اپنی مرضی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا، شاہ محمود قریشی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حالات بگڑ چکے ہوں تو مجبوری کی صورت میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات کے موقع پر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کی عزت کو تار تار کیا ۔تحریک انصاف شفاف انتخابات جبکہ اپوزیشن پیسے کے بل بوتے پر سیاست کا تسلسل چاہتی ہے۔تحریک انصاف پر امن جماعت ہے اس کے برعکس ن لیگ تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست کرتی ہے۔
 وزیرخارجہ نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں حکومت کا مافیا سے مقابلہ ہے۔سینٹ انتخابات میں کامیابی سے مافیا کو شکست اور ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ن: قومی خزانہ لوٹنے والے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی۔سابقہ ادوار میں قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک اور عوام کے لئے کچھ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ جب ہمیں حکومت ملی تو اس وقت اقتصادی صورتحال سب کے سامنے تھی ۔پاکستان کی برآمد ات بڑھی ہیں ، ہماری ٹیکس گروتھ بڑھ رہی ہے۔ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تحریک انصاف کی حکومت کا یہاں کی عوام کیلئے تحفہ ہے۔