مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہ ہوسکا،گھی،دالیں،چکن کو پر لگ گئے

Feb 20, 2021 | 10:44:AM
مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہ ہوسکا،گھی،دالیں،چکن کو پر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)روز مرّہ  استعمال کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چکن 20 روپے فی کلو مہنگی ہو گیا، جبکہ گھی 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہوا۔ دوسری جانب  دال ماش 4 روپے 64 پیسے، دال چنا 3 روپے 46 پیسے، دال مونگ 2 روپے اور  دال مسور ایک روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اوسطاً 0.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔