عالمی منڈی :سونے کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں 7 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل چار روزہ تیزی کے بعد منگل کو قدرے ٹھہراؤ آگیا، تاہم دورانِ کاروبار قیمت تقریباً 4,700 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جو مئی کے وسط کے بعد بلند ترین انٹرا ڈے سطح ہے۔
بلومبرگ کے مطابق سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے دوران معمولی کمی دیکھی گئی، جبکہ گزشتہ چار روز سے جاری مسلسل اضافے نے قیمتی دھات کی قیمت کو نمایاں طور پر اوپر پہنچا دیا ہے۔
امریکی ٹریژری کی جانب سے طویل مدتی حکومتی قرضوں کی بائی بیک سرگرمیوں میں اچانک اضافہ کیے جانے کے بعد سونے کی قیمت میں تیزی آئی، اس اقدام نے امریکی مالیاتی پالیسی اور ڈالر کی مستقبل کی قدر کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے خدشات کو دوبارہ نمایاں کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی!
رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً 7 فیصد بڑھ چکی ہے، جبکہ منگل کو بھی قیمتی دھات نے تقریباً ایک فیصد کی چھلانگ لگاتے ہوئے 4,700 ڈالر فی اونس کے قریب پہنچ کر سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:طوفانی ہوائیں!ائیر پورٹ پر کھڑے جہاز ہوا میں اچھلنے لگے!
ماہرین کے مطابق امریکی حکومتی قرضوں، ٹریژری کی پالیسی اور ڈالر کی سمت سے متعلق خدشات سونے کی قیمت کے لیے اہم محرک بنے ہوئے ہیں، سرمایہ کار اب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ امریکی مالیاتی پالیسی میں آنے والی تبدیلیاں سونے کی قیمت کو مزید کس حد تک اوپر لے جاسکتی ہیں۔
چار روزہ تیزی کے بعد موجودہ معمولی ٹھہراؤ کے باوجود سونے کی مجموعی رفتار بدستور مضبوط دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کار قیمتی دھات کی آئندہ سمت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز فی تولہ سونا 4200 روپے مہنگا ہوا تھا ،فی تولہ قیمت 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے پر پہنچ گئی تھی ۔
دس گرام سونا 3601 روپے اضافے سے 4 لاکھ 17 ہزار 640 روپے پر پہنچ گیا تھا ۔