پی ٹی آئی کو بڑادھچکا، دو اہم رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ گئے

Dec 20, 2022 | 21:16:PM
تحریک انصاف، وائس چیئرمین، شاہ محمود قریشی، دورہ سندھ، پی ٹی آئی، بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ سندھ سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی دھچکالگ گیا،پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے دو ساتھیوں نے سیاسی ساتھ چھوڑ دیا،چودھری رجب نہڑی اور وڈیرہ محمد شریف نہڑیو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔
ارباب گروپ عمرکوٹ کے رہنماﺅں کی ارباب لطف اللہ سے سندھ اسمبلی میں ملاقات ہوئی،صوبائی وزیرسید سردار علی شاہ اور رکن سندھ اسمبلی سید امیر علی شاہ بھی موجود تھے،ارباب گروپ کا دیرینہ ساتھ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: انجمن تاجران سندھ نے مارکیٹیں رات8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا