انجمن تاجران سندھ نے مارکیٹیں رات8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

Dec 20, 2022 | 19:36:PM
آل پاکستان انجمن تاجران سندھ، وفاقی حکومت، مارکیٹس، ریسٹورنٹس، فیصلے کو مسترد،
کیپشن: خواتین خریداری کر رہی ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران سندھ نے وفاقی حکومت کے مارکیٹس اور ریسٹورنٹس رات 8 بجے کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے مارکیٹس اور ریسٹورنٹ رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے، ان کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت کا مارکیٹس اور ریسٹورنٹ رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلہ یکطرفہ ہے، ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
دوسری جانب صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دو سالوں سے ہم نے مشکل وقت دیکھا ہے،، ہم نے کووڈ کے دور میں بھی حکومت کا ساتھ دیا،، حکومت فیصلے پر نظرثانی کرے۔
رانا رئیس کا مزید کہناتھا کہ شادی ہال کا ٹائم 10 بجے کرنا غیر سنجیدہ فیصلہ ہے ،پنجاب اور سندھ کے شادی ہالز کے اوقات کار الگ الگ ہیں، کراچی کا طرز زندگی دیگر شہروں سے مختلف ہے،انہوں نے کہاکہ تمام چیزوں کے اوقات کار رات 10 بجے کم کرنے سے نظام درہم برہم ہوجائے گا۔
صدر شادی ہال ایسوسی ایشن نے کہاکہ کراچی میں ٹریفک جام روز کا معمول ہے، ایسے میں وقت پر شادی ہال پہنچنا نہ ممکن ہے،کراچی کے اندر شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کے حکم پر نظرثانی کی جائے،انہوں نے کہاکہ شادی ہالز کے اوقات رات 12 بجے تک کئے جائیں ۔
رانا رئیس کا مزید کہناتھا کہ شادی ہالز مالکان کی اپیل سندھ میں شادی ہالز کے رات 10 بجے کرنےکا فیصلہ پہلے بھی کامیاب نہیں ہوا،شادی ہالز میں پروگرام دو گھنٹے پہلے ہو یا دو گھنٹے بعد میں توانائی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ان کاکہناتھا کہ شادی ہالز کے کاروبار سے 50 انڈسٹریز وابستہ ہیں، ہم پہلے ہی کووڈ کے نقصان سے باہر نہیں نکلے ہیں، حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: مونس الٰہی کی آئندہ انتخابات میں عمران خان کی جیت کی پیشگوئی