بجلی  گیس  نہ پانی۔۔ پھر بھی دل ہے پاکستانی۔۔معروف ڈیزائنر کی دلچسپ پوسٹ

Dec 20, 2021 | 19:52:PM
 پاکستانی،معروف ڈیزائنر کی دلچسپ پوسٹ
کیپشن: پاکستانی،معروف ڈیزائنر کی دلچسپ پوسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( نیوز ایجنسی) بجلی اور گیس بحران پر ڈیزائنر دیپک پروانی کی دلچسپ پوسٹ وائرل ہوگئی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف پاکستانی ڈیزائنر دیپک پروانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پانی کی بالٹی کی تصویر پوسٹ کی جس میں پانی گرم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والا راڈ ڈالا ہوا ہے۔اپنی پوسٹ میں دیپک پروانی نے لکھا کہ بالٹی کی جانب واپسی ہو چکی ہے، انہوں نے ملک میں بنیادی ضروریات کے فقدان پر مزید لکھا کہ نہ بجلی، نہ گیس، نہ پانی پھر بھی دل ہے پاکستانی۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹریاسر شاہ پرلڑکی سے زیادتی میں معاونت ،ہراساں کرنے کا الزام ،مقدمہ درج،سنگین انکشافات

ڈیزائنر کی اس پوسٹ پر صارفین نے اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اسی مسئلے سے دوچار ہیں ،کچھ صارفین نے میٹل کی بالٹی میں الیکٹرک راڈ کو خطرناک قرار دیا۔ایک صارف نے یہ بھی مشورہ دیا کہ اس بالٹی کے بجائے پلاسٹک کی بالٹی کا استعمال کیا جائے جبکہ دیپک پروانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر چپل یوں کھڑے نہ ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Deepak perwani (@dperwani)

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک دوسرے کےبھید کھول دیئے