مشیر خزانہ شوکت ترین سینیٹر منتخب 

Dec 20, 2021 | 16:50:PM
شوکت ترین سینیٹر منتخب
کیپشن: شوکت ترین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مشیر خزانہ شوکت ترین 87 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے۔
 تفصیلات کے مطابق  مشیر خزانہ شوکت ترین  خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔

الیکشن کے لیے پولنگ صوبائی اسمبلی کے پرانے ہال میں ہوئی جو سہ پہر 4 بجے تک جاری رہی۔

 یہ بھی پڑھیں: سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی چھٹیوں کااعلان
کے پی کے وزیر صحت تیمور جھگڑا کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پولنگ میں 4 ووٹ مسترد ہوئے اور پانچ ارکان کسی وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں آسکے۔

 یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند۔۔ حکومت کیلئے ایک اور چیلنج

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ایوب آفریدی کو سینیٹ کی نشست سے مستعفی کرا کر شوکت ترین کو ٹکٹ دیا تھا جب کہ مشیر خزانہ کے سامنے اے این پی کے شوکت امیر زادہ، پی پی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کےظاہر شاہ مدمقابل تھے۔