پب جی گیم ہارنے کاصدمہ نوجوان کی زندگی نگل گیا

Dec 20, 2020 | 23:18:PM
پب جی گیم ہارنے کاصدمہ نوجوان کی زندگی نگل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)18 سالہ نوجوان پب جی گیم کھیلتے ہوئے آخری مراحل پر ہار کا صدمہ برداشت نا کر سکا اورذہنی مفلوج ہوکرزندگی کی جنگ ہار گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپب جی گیم کھیلنے والے 18 سالہ کاشف کو ذہنی توازن بگڑنے پرہسپتال منتقل کیاگیاتھا،کاشف کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا،اہل خانہ کا کہناتھاکہ کاشف گزشتہ کئی ماہ سے پب جی گیم کھیل رہا تھا اور گزشتہ رات سے مسلسل گیم کھیلنے میں مصروف تھاکہ اسے دماغی دورہ پڑ گیا،24 گھنٹے ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد نوجوان زندگی کی جنگ ہار گیا۔