مداحوں کو انٹرٹین کرتےہیں، نفرت پھیلانے والے نہیں، کرینہ کپور

Dec 20, 2020 | 12:57:PM
مداحوں کو انٹرٹین کرتےہیں، نفرت پھیلانے والے نہیں، کرینہ کپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ بالی وڈ نے خوابوں اور عزائم کو پورا کرنے کا موقع دیا۔ انڈسٹری کے لئے بڑھتا تکلیف دہ منفی پہلو محسوس کرتی ہوں۔ایسے لوگ ایک ایسی انڈسٹری کے لئے نفرت پھیلا رہے ہیں جو تفریح کی غرض کیلئے ہے ہم یہاں اپنے مداحوں کو انٹرٹین کرنے کےلئے موجود ہیں نفرت پھیلانے کے لئے نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ انڈسٹری سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ بالی وڈ انڈسٹری کے خلاف نفرت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ فنکار چاہے کچھ کرے یا نہ کرے انہیں ٹرول کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری کو بدنام کئے جانے کی کوششوں سے پریشان ہیں کیونکہ انہیں نہیں معلوم کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے اب یہ تاثر کیوں قائم ہے۔ یہ عمل بہت تکلیف دہ ہے کیونکہ حقیقت اس سے مختلف ہے۔بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکار کچھ کہیں یا نہ کہیں انڈسٹری سب سے آسان ہدف بنتی جا رہی ہے۔ اگر آپ کچھ کہتے ہو تو اسے لفظوں کے بجائے پتھر بنا کر پیش کیا جائے گا اور  اگر آپ کچھ نہیں بولتے تو آپ اس سے بھی زیادہ تنقید کا نشانہ بنیں گے۔