این اے 185؛زرتاج گل کی سیٹ پرضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 185میں ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 185میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ زرتاج گل کو نااہل قرار دیا گیا تھا ،الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے 5 اکتوبر اتوار مقرر کر دیا،26 اگست کو ریٹرننگ افسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 28 سے 30 اگست مقررکی گئی ہے،امیدواروں کے نام 30 اگست کو شائع کئے جائیں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 ستمبر کو ہوگی،ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 8 ستمبر رکھی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اپیلیٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 12 ستمبر تک کئے جائیں گے،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 13 ستمبر کو شائع ہوگی،امیدوار کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہوگی،کاغذات واپس لینے کے بعد نظرثانی شدہ فہرست 15 ستمبر کو ہی شائع ہوگی۔
الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ انتخابی نشان امیدواروں کو 16 ستمبر کو الاٹ کئے جائیں گے،پولنگ ڈے 5 اکتوبر کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش سے متعلق بڑافیصلہ