بھارت: نویں جماعت کے طالب علم نے دسویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا 

Aug 20, 2025 | 15:16:PM
بھارت: نویں جماعت کے طالب علم نے دسویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی شہر احمدآباد میں ایک نجی اسکول کے نویں جماعت کے طالبِ علم نے اپنے ساتھی، دسویں جماعت کے 15 سالہ طالب علم کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دسویں جماعت کے طالبِ علم کے قتل پر سندھی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، علاقے اور اسکول میں ہنگامہ آرائی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دسویں جماعت کے طالبِ علم کے قتل کے بعد متعدد علاقائی، سیاسی و مذہبی تنظیمیں سخت ردِ عمل کا اظہار کر رہی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی نےبڑا فیصلہ کر لیا

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ احمد آباد میں صورتحال قابو سے باہر ہونے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں۔

احمدآباد کی پولیس نے قاتل، نویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔