افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کاکونسا کھلاڑی کپتانی کرے گا؟

Aug 20, 2021 | 17:22:PM
افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کاکونسا کھلاڑی کپتانی کرے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابراعظم کی بجائے شاداب خان کپتانی کرینگے جبکہ بابر سمیت 4 کرکٹرز آرام کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے بابراعظم کے علاوہ جن کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ان میں محمد رضوان ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیم میں نئے کرکٹرز کو آزامانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ امام الحق ، فخر زمان ، سرفراز احمد اور فہیم اشرف ون ڈے سکواڈ میں شامل ہوں گے۔
فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنائیں گے، خوشدل شاہ کو بھی ِ موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ صہیب مقصود اور حارث سہیل کا اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ یادرہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز یکم ستمبر سے سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عدالت کا رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کے حوالے سے فیصلہ آ گیا