عدالت کا رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کے حوالے سے فیصلہ آ گیا

Aug 20, 2021 | 12:58:PM
عدالت کا رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کے حوالے سے فیصلہ آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) مقامی عدالت نے شاہی قلعے میں راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے والے ملزم کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہو ر کی مقامی عدالت میں شاہی قلعے میں راجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ٹبی سٹی پولیس نے ملز م کوعدالت میں پیش کیا اور 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔
 ملز م رضوان کے وکلا نے جر م قابل ضمانت ہونے کی بنیاد پرضمانت کی درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرچکی ہے،ملز م سے مزید برآمدگی کی بھی توقع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سنتھیا رچی کا ہوش میں آنے کے بعدسنسنی خیز بیان سامنے آ گیا
عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستر د کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزم کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہیں۔ بعدازاں عدالت نے ملزم کو 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونیوالا دوسرا شخص معروف کھلاڑی نکلا