کامیڈین زید علی کے گھر بیٹے کی پیدائش ،تصاویر وائرل

Aug 20, 2021 | 10:40:AM
 کامیڈین زید علی کے گھر بیٹے کی پیدائش ،تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔زید علی نے انسٹاگرام کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  انسٹاگرام پر یوٹیوبر زید علی کی جانب سے حال ہی میں بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والدین بننے کی اطلاع دی گئی۔ زید علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں یوٹیوبر کو بچے کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے تاہم تصویر میں بچے کا چہرہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ZaidAliT (@zaidalit)

زید علی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ 18 اگست 2021 کو ہمیں ازیان علی زید سے نوازا گیا۔انہوں نےاپنی پوسٹ میں بیٹے کی پیدائش کو شادی کی سالگرہ کا سب سے خوبصورت تحفہ قرار دیا۔
 یہ بھی پڑھیں:    کسی سے دشمنی نہیں لیکن مداخلت برداشت نہیں کرینگے: طالبان