پنجاب محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)پنجاب محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ،سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد نوید قاسم کو ڈی ایچ او میڈیکل سروسز راولپنڈی تعینات کردیا گیا ، ڈاکٹر شیخ عامر محمود کو ڈپٹی ڈی ایچ او گوجرخان راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔
ڈاکٹر نعمان گلزار کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر راول ٹاؤن راولپنڈی تعینات کردیا گیا، ڈاکٹر محمد حمزہ رازی کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کینٹ راولپنڈی تعینات کردیاگیا۔
سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ تمام تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایک روز کے وقفے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ