اسلام آباد کے ریڈ زون میں کام کرنے والے سرکاری اہلکاروں کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات مل گئیں

Apr 20, 2026 | 00:52:AM
اسلام آباد کے ریڈ زون میں کام کرنے والے سرکاری اہلکاروں کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات مل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)اسلام آباد کے ریڈ زون میں سرکاری وزارتوں اور ڈویژنز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات مل گئیں۔ 

 اسلام آباد  کے ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون میں سرکاری وزارتوں، ڈویژنز اور وفاقی اداروں کے لیے گھر سے کام (Work from Home ) کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔یہ ہدایات امریکا-ایران امن مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریوں اور بھاری سیکورٹی الرٹ کے پیش نظر جاری کی گئی ہیں، جو 20 اپریل 2026 سے شروع ہو رہے ہیں۔

ریڈ زون مکمل طور پر بند ہے  تمام ٹریفک کے لیے ریڈ زون اور اس کے آس پاس کے علاقے سیل ہیں۔ صرف محدود آفیشل موومنٹ کی اجازت ہے۔   پبلک، پرائیویٹ اور ہیوی ٹرانسپورٹ سروسز (بسز، ٹرک وغیرہ) مزید احکامات تک بند ہیں۔

پاکستان سیکریٹریٹ، وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر سرکاری دفاتر میں عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کم ہو اور سیکورٹی انتظامات آسان ہوں۔ 

یہ اقدامات حکومت اور  اسلام آباد انتظامیہ  کی جانب سے لیے گئے ہیں تاکہ غیر ملکی وفود  کی آمد اور مذاکرات کے دوران مکمل سیکورٹی یقینی بنائی جا سکے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے غیر ضروری سفر  اور متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے امریکی مذاکراتی ٹیم کے کل اسلام آباد پہنچنے کی تصدیق  کر دی  

یہ بھی پڑھیں:  راولپنڈیز کراچی کنگز کا  بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب، ریکارڈ ٹوٹے گا یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں:  گلیڈئیٹرز کی پٹائی، بابرِاعظم کی سینچری، مینڈس کے 83, زلمی نے 118رنز سے میچ جیت لیا