گلیڈئیٹرز کی پٹائی، بابرِاعظم کی سینچری، مینڈس کے 83, زلمی نے 118رنز سے میچ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم عظمت) پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کے 29 ویں میچ میں بھی زلمی نے ظلم کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس میچ مین کوئٹہ گلیڈئیٹرز زلمی کے ظلم کا شکار ہوئے۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیل کر 255 رنز بنائے اور گلیڈئیٹرز کو 19 وین اوور کی پہلی بال پر 137 رنز پر تمام بیٹر آؤٹ کر کے میچ 118 رنز کے ہیوج مارجن سے جیت لیا۔ یہ زلمی کی حالیہ پی ایس ایل سیزن میں 7 ویں جیت ہے۔ ان کا ایک میچ بارش نے پی لیا تھا۔
ٹاس سعود شکیل نے جیتا
آج کراچی کے نیچنل سٹیدیم میں میچ کا ٹاس گلیڈئیٹرز کے کیپٹن سعود شکیل نے میچ کا ٹاس جیت لیا تھا، انہوں نے خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی اور زلمی کے کیپٹن بابر کو بیٹنگ آفر کر دی۔
پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے کیپٹن سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ دی تو زلمی نے ابتدا سے ہی ظلم کرنا شروع کر دیا تھا اور 6 اوورز میں 80 رنز بنا ڈالے۔آخری بال پر بابرِ اعظم کی سینچری مکمل ہو گئی۔ بابر اعظم نے آج بیٹ کیری بھی کیا۔ وہی پلئیر آف دی میچ بھی بنے۔
کوسال مینڈس نے 44 بالز سے 83 رنز بنائے۔ زلمی نے 255 رنز بنا لئے۔
پشاور زلمی کی بیٹنگ؛ بابرِاعظم کی امیزِنگ سینچری
آج پشاور زلمی کے اوپنر بابرِ اعظم نے اپنے کیرئیر کی ایک اور شاندار اننگ کھیلی۔ انہوں نے 52 گیندوں سے سو رنز کئے اور صرف ایک ڈوٹ بال کھیلی۔ بابر اعظم کی سینچری میں 6 چوکے اور 4 چھکے مارے، بہترین رولنگ سٹروکس کھیلے۔ بابرِ اعظم کے آج کے کھیل کی خاص بات یہ تھی کہ جب تک کوسال مینڈس وکٹ پر رہے بابر ان کو سینچری کرنے کے لئے سامنے رہنے کا موقع دیتے رہے، جب بھی بیٹنگ اینڈ پر آئے، سنگل رن کر کے مینڈس کو باؤلر کےسامنے کھڑا کر دیا۔ اس کرٹسی کے سبب ہی بابر کی سینچری 20 ویں اوور کی آخری بال پر ایسے ہوئی کہ وہ بمشکل ڈائیو کر کے رن مکمل کر پائے۔

پاور پلے کے دوران زلمی کی ایک وکٹ گری تھی۔ یہ 13.33 فی اوور رن ریٹ تھا۔ آٹھویں اوور کی تیسری بال پر کوسل مینڈس نے اپنی ففٹی کر ڈالی۔ 8 اوور ختم ہوئے تو زلمی کا مجموعہ 106 ہو چکا تھا۔
حارث 6 گیندوں سے 16 رنز بنا کر دوسرے اوور کی چوتھی بال پر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم نے پاور پلے کے چھ اوورز میں 13 بالز سے 26 رنز بنا لئے تھے۔
ون ڈاؤن آنے والے کوسال مینڈس نے پاور پلے میں 17 بالز سے 31 رنز بنائے۔ مینڈس نے پاور پلے میں 2 چھکے اور 4 چوکے مارے۔
پاور پہلے کے بعد
بعد میں مینڈس نے گلیڈئیٹرز کے سپنرز کی پٹائی کرنا جاری رکھا اور 26 گیندوں سے 53 رنز بنا لئے۔ ففٹی مکمل کرنے کے بعد مینڈس نے گلیڈئیٹرز کے باؤلرز کو زیادہ بے دردی کے ساتھ پیٹا۔ مینڈس سہولت کے ساتھ سینچری مکمل کرتے دکھائی دے رہے تھے لیکن 15 ویں اوور میں مسٹری سپنر عثمان طارق کی پہلی بال پر اونچا کھیل کر وہ کیچ آؤٹ ہو گئے۔ مینڈس کا کیچ حسن نواز نے لیا۔
مینڈس نے 44 گیندوں سے 3 چھکے اور 10 چوکے مار کر 83 رنز کئے۔ ان کا سٹرائیک ریٹ 188.64 رہا۔

مینڈس کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر نے اپنی سینچری پر توجہ دی۔
اس دوران فرحان یوسف نے 8 گیندوں سے 19 رنز بنا کر بڑا مجموعہ بنانے میں اپنا حصہ ڈالا۔ فرحان یوسف ایک چھکا، دو چوکے مار کر 16 ویں اوور کی دوسری بال پر ابرار کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ارون ہارڈی نے مینڈس اور فرحان یوسف سے بھی زیادہ تیز کھیلا اور 10 گیندوں سے 26 رنز بنا کر 260 کا سٹرائیک ریٹ حاصل کیا۔ ہارڈی نے 3 چھکے مارے۔
ہارڈی اور بابرِ اعظم ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

گلیڈئیٹرز کی باؤلنگ
الزاری جوزف، عثمان طارق اور ابرار احمد کو ایک ایک وکٹ ملی۔ لیکن سب کو مار پڑی۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی بیٹنگ
کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے 255 رنز کے جواب میں بیتنگ آغاز کی تو اوپنر 12.8 رنز فی اوور کا رن ریٹ حاصل کرنے کے لئے سخت دباؤ میں تھے۔
چوتھے اوور میں 22 رنز کے مجموعے پر پہلے اوپنر اور کیپٹن سعود شکیل 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود نے 10 گیندوں کا سامنا کیا، ایک چھکا اور ایک چوکا مارا۔
اسی اوور میں اگلی ہی بال پر باسط علی نے رئیلی روسو کو ڈک بنا کر پویلین واپس بھیج دیا۔
حسن نواز چھٹے اوور میں 36 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 5 رنز بنائے۔
اوپنر شمائل حسین 7 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ ان کا سکور 21 تھا۔
9 ویں اوور میں دنیش چندی مل بھی آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت مجموعہ 73 رنز تھا۔ چندی مل نے 2 گیندوں سے 19 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 چھکے مارے اور 1 چوکا مارا۔
11 ویں اوور میں ارون ہارڈی کو کھیلتے ہوئے جہانداد خان 3 رنز پر آؤٹ ہوئے اور اسی اوور میں ثاقب خان بھی آؤٹ ہو گئے۔
82 رنز کے مجموعہ پر گلیڈئیٹرز کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں۔
الزاری جوزف نے 2 چھکے مارے لیکن صرف 19 رنز بنا پائے اور ناٹ آؤت واپس آئے۔
دوسرے اینڈ پر بووین جیکب تھے، جیکب 15 ویں اوور مین آؤٹ ہوئے تو ان کا سکور 34 تھا اور گلیڈئیٹرز کا مجموعہ 120 تھا۔ جیکب نے 3 چھکے مارے اور ایک چوکا بھی۔
ابرار احمد 1 اور عثمان خان 7 رنز بنا کر آؤت ہوئے۔
زلمی کی باؤلنگ
پشاور زلمی کے باسط علی نے وکٹین گرانے کا آغاز کیا، انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور 4 اووروں میں 26 رنز دیئے۔
لیکن علی رضا نے تو آج گلیڈئیٹرز کی بیٹنگ لائن کے کولیپس میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 3 اوور کئے، 9 رنز دیئے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ارون ہارڈی نے 2 اووروں میں 11 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
مشیل بریس ویل اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پی ایس ایل الیون میں کوسال مینڈس اور بابر اعظم ٹاپ بیٹر
پاکستان سپر لیگ الیون میں اب تک سب سے زیادہ رنز کوسال مینڈس نے بنائے ہیں اور ان سے 12 رنز پیچھے بابر اعظم ہیں۔
کوسال مینڈس کے آج کے میچ کے 83 رنز شامل کر کےمیندس کا مجموعہ 413 رنز ہو گیا اور بابر کے 100رنز شامل کر کے ان کا مجموعہ 401 رنز ہو گیا۔ لیکن آج کے میچ میں ناٹ آؤٹ جانے سے بابر کی پی ایس ایل الیون میں بیٹنگ ایوریج بڑا جمپ کر کے 100 ہو گئی ہے۔
باقی سب بیٹر زلمی کے ان دو ٹاپ بیٹرز سے بہت پیچھے ہیں۔

کراچی کے نیشل سٹیڈیم میں ہفتے کے روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کا یہ دوسرا میچ ہو رہا تھا۔ پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز سے شکست کھائی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (QG)
سعود شکیل (کپتان)، شمیل حسین، رلی روسو، حسن نواز، دinesh چندیمل (WK)، بیون جیکبز، جہانداد خان، ساقب خان، الزاری جوسف، ابرار احمد، عثمان طارق۔
پشاور زلمی (PZ)
بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (WK)، کusal مینڈس، آرون ہارڈی، فرحان یوسف، افتخار احمد، مائیکل بریسویل، عبدالسمد، سفیان مقیم، محمد باسط، علی رضا۔
دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی کنگز کی پی ایس ایل الیون میں ایک اور شکست، اس مرتبہ 11 رنز سے ہارے