کراچی کنگز کی پی ایس ایل الیون میں ایک اور شکست، اس مرتبہ 11 رنز سے ہارے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن ملتان سلطانز کے 2010 رنز کے جواب میں 196 رنز پر آل ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ کراچی کنگز یہ میچ 11 رنز سے ہار گئے۔ عرفات منہاس پلئیر آف دی میچ رہے، انہوں نے 32رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
یہ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیتا
کراچی کنگز کی بیٹنگ
کراچی کنگز کے ریزا ہینڈرکس نے 32 گیندوں سے 49 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 چھکے مارے اور 5 چوکے مارے۔
عباس آفریدی نے 34 رنز صرف 16 گیندوں سے نائے۔ عباس نے 2 چھکے مارے اور 3 چوکے مارے۔
کیپٹن معین علی نے 23 گیندوں سے 27 رنز بنائے۔ معین نے بھی 2 چھکے مارے۔
حسن علی نے 10 گیندوں سے 23 رنز بنائے۔ حسن نے بھی آج 2 چھکے مارے۔
اوپنر سعد بیگ نے 15 گیندوں سے 21رنز نکالنے کے لئے 4 چوکے مارے۔
دوسرے اوپنر 9 گیندوں سے 16 رنز بنائے۔ روئے نے 1 چھکا مارا اور 2 چوکے مارے۔
ایڈم زمپا آج ایک رن بنا کر ہی رن آؤٹ ہو گئے۔ دراصل ان کے غیر متوقع رن آؤٹ سے ہی میچ کراچی کنگز کے ہاتھ سے پھسل گیا۔

ملتان سلطانز کی باؤلنگ

ملتان سلطانز کی بیٹنگ
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، شان مسعود 46 اور جوش فلپس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
مڈل آرڈر عمران نے آج غیر معمول یبیٹنگ کی۔ انہوں نے 8 گیندوں سے 26 رنز کشید کئے۔ عمران نے 2 چھکے مارے اور 2 چوکے مارے۔ ان کا سٹرائیک ریٹ 325 رہا۔

کراچی کنگز کی باؤلنگ
کراچی کنگز کی طرف سے خوشدل شاہ نے 3، معین علی نے 2، حسن علی اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پوائنٹس ٹیبل پر
ملتان سلطانز کی ٹیم یہ میچ کھیلنے سے پہلے پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی، اب دس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہی ہے۔ کراچی کنگز آج کا میچ ہارنے کے بعد بھی پوائٹس ٹیبل پر 7 وین نمبر پر برقرار ہے کیونکہ اس سے نیچے پنڈیز ہیں جن کا کوئی پوائنٹ نہیں۔ کراچی کنگز کے 6 پوائنٹس ہیں۔ اور وہ 6 پوائنٹس لینے والی کوئٹہ گلیڈئیٹرز، حیدرآباد کنگمن اور لاہور قلندرز سے اس لئے نیچے ہے کہ کراچی کا نیٹ رن ریت سب سے برا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان، زمبابوے ویمن سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان