ٹرمپ نے امریکی مذاکراتی ٹیم کے کل اسلام آباد پہنچنے کی تصدیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی نمائندہ ٹیم کے کل اسلام آباد پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پیش کی گئی ڈیل قبول نہ کی گئی تو امریکہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے اور سخت کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔
امریکی صدر نے گزشتہ روز ایران کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ناکہ بندی پہلے ہی اسے بند کر چکی ہے۔
President Trump posts on TruthSocial: Iran decided to fire bullets yesterday in the Strait of Hormuz — A Total Violation of our Ceasefire Agreement! Many of them were aimed at a French Ship, and a Freighter from the United Kingdom.
— Donald J Trump Posts TruthSocial (@TruthTrumpPost) April 19, 2026
That wasn’t nice, was it? My Representatives… pic.twitter.com/RpbTh6Xty4
ٹرمپ کے مطابق اس صورتحال میں ایران کو روزانہ بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے ، امریکہ کو کوئی نقصان نہیں ہو رہا ہے،صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جو کررہے ہیں وہ ان کیلئے اعزاز ہے ۔
امریکی صدر نے بتایا کہ وہ کام کررہے ہیں جو گزشتہ 47سال میں کسی امریکی صدر نے نہیں کیا، اب وقت آگیا ہے کہ ایران کی قاتلانہ مشنری کو ختم کردیا جائے ۔
امریکی صدر نے گزشتہ روز ایران کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ناکہ بندی پہلے ہی اسے بند کر چکی ہے۔
ٹرمپ کے مطابق اس صورتحال میں ایران کو روزانہ بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے ، امریکہ کو کوئی نقصان نہیں،امریکی صدر نے مذاکرات سے متعلق نیویارک پوسٹ سے بھی گفتگو کی،انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر اسلام آباد پہنچیں گے،امریکہ کے صدر کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر بعد میں پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں تاہم فی الحال وہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے