پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عیدالفطر ہفتے کو ہو گی

Apr 20, 2023 | 20:39:PM
پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عیدالفطر ہفتے کو ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر  کل 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی ۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی میں ہوئے،ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند کی شہادت کی اطلاع نہیں ملی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر کل 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں: ہمسایہ ملک افغانستان میں عید الفطر کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا