شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Apr 20, 2023 | 14:30:PM
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کیپشن: محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اپریل کو سورج گرہن ہو گا، سورج گرہن کے باعث مختلف ممالک میں نیا چاند نظر نہیں آئےگا۔
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عید الفطر (شوال) کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں ہوگا جبکہ  زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

آج ملک بھر میں عید کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: شوال کاچاند دیکھنےکیلئےزونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اپریل کو سورج گرہن ہو گا، سورج گرہن کے باعث مختلف ممالک میں نیا چاند نظر نہیں آئےگا، 20 اپریل کو سورج گرہن صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔

سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے، اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا وہاں نیا چاند نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہوگا، اس صورتحال کے سبب عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔