اجے دیوگن اور تبو  کس فلم میں اکھٹے نظر آئیں گے ؟

Apr 20, 2022 | 16:47:PM
بالی وود، سٹار ،اجے دیوگن، تبو
کیپشن: بالی وود سٹار اجے دیوگن اور تبو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار اجے دیوگن فلم’ بھولا‘ میں اداکار ہ تبو کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔  اجے دیوگن نے اپنی اگلی فلم ’بھولا ‘کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق اداکار  اجے دیوگن ان دنوں اپنی آنے والی فلم رن وے۔ 34 کے پروموشن میں مصروف ہیں جو اس ماہ کے آخر میں عید کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم ’بھولا‘ تامل ہٹ فلم’ کیتھی‘ کا باضابطہ ری میک ہے۔  اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر فلم ’بھولا‘ کی ریلیز کی تاریخ کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ’’ اپنی اگلی فلم ’بھولا ‘کا اعلان کرتے ہوئے فخر ہورہا ہے، جو 30 مارچ 2023 کو ریلیز ہوگی۔ اجے دیوگن نے لکھا کہ فلم میں تبو بھی ان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہےکہ اس ایکشن ڈرامہ فلم کی ہدایت کاری دھرمیندر شرما کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کیتھی کو لوکیش کنگراج نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں کارتی اور نارائن نے مرکزی کردار ادا کئےتھے۔اس فلم کی کہانی ایک سزا یافتہ قیدی کی ہے جو جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنی بیٹی کی تلاش میں نکلتا ہے لیکن ایک منشیات چھاپہ کی وجہ سے اس کے راستے میں بہت سی رکاوٹیں آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ پیکج کیوں نہیں کروایا؟ 14 سالہ لڑکے نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل