انٹرنیٹ پیکج کیوں نہیں کروایا؟ 14 سالہ لڑکے نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل

Apr 20, 2022 | 13:00:PM
انٹرنیٹ پیکج کیوں نہیں کروایا؟ 14 سالہ لڑکے نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل
کیپشن: لڑکا خاکہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مہنگائی کے اس دور میں غریب کا جینا مشکل ہو چکا ہے، مزدور ی کرنے والا اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کےلئے دن رات کام کرتا ہے اور پیسے کم ہونے کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کی کچھ خواہشات کو پورا نہیں کر پاتا ،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکے نے والد کی جانب سے انٹرنیٹ پیکج نہ کروائے جانے  پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع میں ایک 14 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر والد کی طرف سے انٹرنیٹ پیکج نہ کروانے پر خودکشی کر لی،پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کا والد ایک مزدور ہے جو معاشی تنگی کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے بیٹے کا انٹرنیٹ پیکج نہیں کرواسکا تھا جس کی وجہ سے بیٹے نے پیر کو گھر میں پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس کو تفتیش سے یہ معلوم ہوا کہ لڑکا انٹرنیٹ پرگیمز کھیلنے کا بہت عادی تھا۔

 یہ بھی پڑھیںآن لائن دوستی، ویڈیو کال پر لڑکی نےلڑکے سے ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل