انگین آلتان کی سمندری لہروں پر سرفنگ

Apr 20, 2021 | 21:22:PM
انگین آلتان کی سمندری لہروں پر سرفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترکی کے معروف اداکار انگین آلتان کی ساحل سمندر پر سرفنگ کی مہارت دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان نے سمندر میں سرفنگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انگین آلتان کو ویڈیو میں بہت ہی مہارت کے ساتھ سرفنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے مداح بھی انکی اس مہارت کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک ڈرامہ سیریل ارلغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان تلوار بازی کے ہی ماہر نہیں سمندر میں سرفنگ کی بھی مہارت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے روک دیا